بھارت میں لاشوں کا اسمگلر 16 کھوپڑیوں اور 34 ڈھانچوں کے ساتھ گرفتار



اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت میں انسانی ہڈیوں کا ایک بہت بڑا اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے 16 انسانی کھوپڑیاں اور درجنوں انسانوں کی ہڈیاں اور پنجر برآمد ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس نے انسانی باقیات کے اسمگلر کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے وابستہ گروپ کی تلاش شروع کردی ہے۔ مشتبہ شخص کو ریاست بِہار کے چھاپرا ریلوے

اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم سنجے پرساد نامی شخص کے سامان سے ایک درجن سے زائد انسانی کھوپڑیاں اور 34 مختلف انسانوں کے مکمل یا جزوی ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ وہ اسے بھوٹان لے کر جارہا تھا اور اس نے تمام باقیات اترپردیش کے علاقے بالیا سے حاصل کی تھیں تاہم دیگر ذرائع نے بتایا کہ وہ انہیں بھوٹان سے چین تک پہنچانا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق پرساد کا تعلق ایک بڑے نیٹ ورک سے ہے جو ہمالیائی خطے میں موجود عاملوں، تانترک اور جادوگروں کو انسانی ہڈیاں سپلائی کرتا ہے۔پولیس افسر محمد تنویر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پرساد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انتہائی غریب علاقوں میں واقع مسلم اور عیسائی قبرستانوں سے ہڈیاں چراتا ہے جہاں لوگ کئی کئی سال تک قبروں پر نہیں آتے تاہم بھارت میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب شمشان گھاٹ میں لاشوں کو جلانے والے عملے کو دیا جاتا ہے تو وہ لاش فروخت کردیتے ہیں اور اہلِ خانہ کو اگلے روز کسی اور جگہ سے حاصل کی ہوئی راکھ دے دی جاتی ہے۔دریں اثنا ملزم کے قبضے سے بھوٹانی اور نیپالی کرنسی، دو سم کارڈ اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved