بجلی کے ذریعے زخم تیزی سے ٹھیک کرنے والی پٹی متعارف



وسکانسن: (نیوزڈیسک) یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں، اسی بنا پر امریکی ماہرین نے ہلکی پھلکی پٹی بنائی ہے جو برقی جھماکوں سے زخم کو تیزی سے ٹھیک کرسکتی ہے۔ یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنس دانوں نے یہ باسہولت برقی ڈریسنگ بنائی ہے جو مریض کے گھومنے پھرنے

سے بجلی بناتی ہے۔ جدید ڈریسنگ میں بہت باریک نینو جنریٹرز لگائے گئے ہیں اور جیسے جیسے مریض چلتا پھرتا ہے تو نینو جنریٹرز میں بجلی بنتی ہے۔ سانس لیتے ہوئے پسلیوں کے پھیلنے اور سکڑنے سے جو حرکت ہوتی ہے وہ نینو جنریٹر کے لیے بجلی کی تیاری میں بہت ہوتی ہے، اس لیے پٹی کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی اور بجلی کی لہروں سے دیرینہ ناسور تیزی سے مندمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ جو زخم عام حالات میں 12 روز میں درست ہوتے ہیں الیکٹریکل پٹی نے اسے صرف تین دن میں ٹھیک کر دیا۔ ماہرین کے مطابق اس عمل سے زخم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا اور کرنٹ محسوس بھی نہیں ہوتا۔ بجلی کی صورت میں فائبرو بلاسٹ خلیات (سیلز) تیزی سے سرگرم ہو کر زخم کو بھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس طرح بڑے سے بڑا زخم تیزی سے مندمل ہوسکتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حکو مت کی طر ف سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بڑا اعلان ہو گیا
اب نئی مو ٹر سائیکل خریدنے والو ں کے یہ کام بھی لا زمی کر نا پڑے گا عدالت نے بڑا حکم جا ری کر دیا
تحریک انصاف حکو مت نے ایسا کام کر ڈالا کہ جو گزر ی ہو ئی کسی بھی حکو مت سو چا بھی نہیں ہو گا ، بڑی پا بندی لگا دی
30دسمبر سے کیا ہو نے جا رہا ہے ؟ بالآخر نواز شریف نے بھی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کر لیا ،تہلکہ خیز خبر آگئی
ثا قب نثا ر کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ نجی ٹی وی چینل نے شریف خاندان کو بڑی خبر سنا دی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved