سڑکوں پرسفید اور زرد لائنز کیوں بنائی جاتی ہیں؟ جانیئے وہ معلومات جو شائد آپ نہ جانتے ہوں



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طورپرہم جب سفرکرتے ہیں توکئی ایسی چیزیں ہمارے سامنے آتی ہیں جن کی طرف ہم توجہ نہیں دیتے اوران کونظراندازکرکے ان کی حقیقت معلوم نہیں کرتے کہ ان کامقصد ہے ۔سفرکے دوران کچھ ایسی چیزیں ضروری بھی ہوتی ہے جن کوجاننااورسمجھنابہت ضروری ہے ۔دوران ہمارے سامنے مختلف قسم کے سائن بھی آتے ہیں

جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کے بھی معنی ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مختلف سڑکوں پرکچھ لائنزلگی ہوتی ہیں ان کامطلب کیاہوتاہے اوریہ کیوں لگائی جاتی ہیں ۔مختلف سڑکوں پرمختلف قسم کی لائنزہوتی ہیں جن کی اپنی نوعیت اوراہمیت ہوتی ہے اورڈرائیونگ کےلئے ان لائنوں کاجاننابھی ضروری ہے۔ غیر تقسیم شدہ سفید لائن:غیر تقسیم شدہ سیدھی سفید لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی لین کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتے۔ یہ لائن شہر کی مرکزی اور مصروف شاہراہوں پر بنی ہوتی ہے تاکہ جلدی میں لوگ لین بدلنے سے باز رہیں اور سڑک پر کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ سڑک پرتقسیم شدہ سفید لائن:۔کچھ سڑکوں پر سفید رنگ کی ٹوٹی ہوئی یا تقسیم شدہ لائنز بنی ہوتی ہیں۔ یہ عموماً ان سڑکوں پر ہوتی ہیں جو مرکزی شاہراہ سے ذیلی سڑک میں تبدیل ہو رہی ہوتی ہیں اور ان پر بہت کم ٹریفک ہوتی ہے۔ان پر بنی سفید لائنز کا مطلب ہے کہ آپ احتیاط کے ساتھ اپنی لین تبدیل کرسکتے ہیں یعنی ایک قطار سے دوسری قطار میں جا سکتے ہیں۔ لیکن احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ غیر تقسیم شدہ ایک زرد لائن:۔ کسی سڑک پر ایک سیدھی زرد لائن آپ کو غیر معمولی احتیاط کے

ساتھ گاڑی کراس کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔تقسیم شدہ زرد لائن:۔ ٹوٹی ہوئی زرد لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی آگے والی گاڑی کو کراس کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے پہلے آس پاس کے ٹریفک اور راہ گیروں کا خیال رکھیں۔دو زرد لائنیز:۔ سڑک پر دو سیدھی زرد لائنیں آپ کو اپنی لین میں سیدھا گاڑی چلانے کا انتباہ کرتی ہیں۔ اس لائن کا مطلب ہے کہ گاڑیوں کو کراس کرنے کی کوشش ہرگز مت کریں۔ایک تقسیم شدہ زرد لائن اورایک سیدھی لائن:۔ ایک تقسیم شدہ زرد لائن اورایک سیدھی لائن کا مطلب ہے کہ اگر آپ تقسیم شدہ لائن کے ساتھ چل رہے ہیں تو آپ اگلی گاڑی کو کراس کر سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved