پولینڈ میں دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول قائم

پولینڈ میں دنیا کا سب سے گہرا ترین سوئمنگ پول بنایا گیا ہے جس کی گہرائی 148 فٹ (45 میٹر) ہے اور اس  سوئمنگ پول میں تقریبا 8000 مکعب میٹر پانی بھرا جاسکتا ہے جو  کہ کسی عام سوئمنگ پول کے مقابلے میں 20 گنا زائد ہے۔

یہ سوئمنگ پول ہرعمر اور ہردرجے کے غوطہ خور اور ماہرین کو تربیت فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اور اسے بنانے کی لاگت ایک کروڑ ڈالر یعنی ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے آئی ہے۔ بظاہر دیکھنے میں یہ ایک گہرا نیلا گڑھا سا لگتا ہے جس کا آخری اور انتہائ گہرا سرا اس کے آخر میں واقع ہے۔ اس سوئمنگ پول کے اندر ایک چھوٹے سے سمندری جہاز کا نقش، سمندری غار اور مایا تہذیب سے ملتے جلتے بعض آثار بھی قائم کئے گئے ہیں جنہیں مختلف غوطہ خور تلاش کرسکتے ہیں۔

اس سوئمنگ پول کے اندر کورال ریفس یا مرجانی چٹانیں تو نہیں بنائ گئیں نہ ہی کسی قسم کی مچھلی اس میں چھوڑی گئی ہے۔ لیکن  پھر بھی یہ ایک بہت بہترین جگہ ہے جہاں غوطہ خور کھلے پانی میں اپنی صلاحیتوں کو آزما سکیں گے۔ اس سوئمنگ پول کو ڈیپ اسپاٹ کا نام دیا گیا ہے جو  کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے تقریبا 30 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس سوئمنگ پول کے اندر ایک سرنگ بھی بنائ گئی ہے جس کے اطراف میں شیشہ لگایا گیا ہے تا کہ لوگ یہاں کھڑے ہو کر اس کو  اینجوائے کر سکیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک ہوٹل بھی بنایا گیا ہے اور مزید پانچ میٹر  کی گہرائی میں ہوٹل کے کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔ لیکن اس کا اصل مقصد ایک بہت بڑا ٹریننگ سینٹر ہے جہاں ہرعمر کے لوگ سوئمنگ اور ڈائیونگ کی اعلیٰ ترین تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم  امید کی جاتی ہے کہ ان کے سب سے بڑے گاہک بحری اور بری افواج کے  وہ سپاہی ہوں گے جو مختلف مشقوں اور آپریشن کی تربیت حاصل کرنے کے لئے یہاں کا رخ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.