جمعہ , جولائی 30 2021
صفحہ اول / دلچسپ و عجیب / لاک ڈاؤن میں آن لائن شادی، پاکستانی اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

لاک ڈاؤن میں آن لائن شادی، پاکستانی اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

اس عالمی وبا کے پھیلاؤ نے دنیا بھر کے نظام زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کی ہے یہ دنیا جس میں بڑے بڑے اجتماعات اور اجلاس کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا یہاں  اب کاروبار، نظام زندگی اور حکومتوں کو چلانے کے لیے بھی آن لائن اقدامات کیے جارہے ہیں- لوگوں نے آن لائن خریداری کرنا شروع کر دی حتی کہ حکومتی اجلاس بھی آن لائن ہی ہونے لگے ہیں- ایسے حالات میں جب کہ شادیوں کے اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے بہت سارے  لوگ خاص طور پر والدین اس پریشانی میں گھرے ہیں کہ ان کے بچوں کی شادیوں کے  متعلق تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں مگر  اس لاک ڈاؤن کے چلتے وہ اس شرعی فریضے کو بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں- اس صورت حال میں پاکستانی  عوام اگر چاہے تو وہ بھی آن لائن شادی یا نکاح کی سہولت سے اسی طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس طرح ساری دنیا کے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں-

آن لائن شادی

آن لائن شادی سے ہمارا مطلب ایک ایسا نکاح ہے جس میں دلہے اور دلہن کا ایک جگہ پر موجود ہونا شرط نہیں ہے اور وہ انٹرنیٹ کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے وکیل اور نکاح خواں کی موجودگی آن لائن ایجاب و قبول کر کے نکاح کر سکتے ہیں اور فقہ حنفی کے علمائے کرام کا ماننا ہے کہ ان کا یہ نکاح شرعی طور پر درست تصور کیا جائے گا اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے-

آن لائن شادی کا طریقہ کار

آن لائن نکاح کرنے کے لئے آپ کو ان مرحلوں  سے گزرنا ہو گا۔  سب سے پہلے تو اس طریقہ کار کے لیے آپ کو ایک وکیل کی ضرورت پڑے گی، جس کو دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی کاپی آن لائن مہیا کر دی جائے گی- اس کے بعد  آپکا وکیل آپکو تاریخ اور وقت مقرر کر دے گا جس میں وکیل ، دلہا اور دلہن ویڈيو کال پر ایک وقت میں موجود ہوسکیں اسی حوالے سے اس کے ساتھ ساتھ ایک نکاح خواں کا انتظام بھی کیا جائے گا جو کہ آن لائن خطبہ نکاح پڑھائے- اس سب کے بعد دلہن اور دلہا آن لائن گواہوں کی موجودگی ایجاب و قبول کریں گے- اس موقع پر وکیل کا ہونا بھی  اتنا ہی ضروری ہے کیوں کہ اسی وکیل نے  آپ کے اس نکاح کو نہ صرف رجسٹر کروانا ہے بلکہ  اس کے متعلق دیگر ضروری قانونی کاروائی بھی وہی کروائے گا-

مقررہ تاریخ  آنے پر دونوں خاندان اپنے اپنے گواہوں اور لڑکا لڑکی کے ساتھ آن لائن کانفرنس کال کریں گے جس میں وہ نکاح نامے جو وکیل کی جانب سے پہلے سے مہیا کیے گئے ہوں ان پر زبانی ایجاب و قبول کے ساتھ ساتھ دستخط بھی کروا لئے جائیں گے اور یہ کاغذات اسکین کروا کر وکیل کے حوالے کر دیے جائیں تاکہ وہ آئندہ کی  قانونی کاروائی کر سکے- اور اس کے بعد ان تمام کاغذات  اور نکاح نامے کو یونین کونسل سے اور نادرا کے دفاتر سے آن لائن رجسٹر کروا لیا جائے- اس طرح آپ ان سخت لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی  باآسانی آن لائن نکاح کر سکتے ہیں-

آن لائن شادی کے فوائد

آن لائن شادی یا نکاح کے فائدے تو بہت سارے ہیں۔ اس کے لیے یہ شرط نہیں ہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک ہی محلے شہر یا ملک میں ہوں دور پار رہتے ہوئے بھی آپ آن لائن نکاح کر سکتے ہیں- اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ شادی بیاہ کی رسومات کے نام پر جن غیر ضروری اخراجات  کو ہم نے عام کردیا ہے اس سے بھی جان چھڑوائی جا سکتی ہے-کوشش کریں نکاح کے اس عمل میں آپ آن لائن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں تا کہ  آسانی سے اس عمل کو انجام دیا جا سکے-

About اردوباز

مزید پڑھیں

بلی کی آواز کا ترجمہ کرنیوالی حیرت انگیز ایپ تیار

بلی ایک بہت پیارا جانور ہے یہی وجہ ہے بہت سارے لوگ بلی کو بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.