زندگی میں خوش رہنے کے لئے یہ 2چیزیں پیسے سے بھی زیادہ ضروری ہیں، سائنسدانوں نے خوشی کا راز بتادیا



اس دنیا میں کون ہے جو پیسے کا طلبگار نہیں، بلکہ یوں کہئیے کہ ہم میں سے اکثر کے شب و روز پیسے کے گرد ہی گھومتے ہیں، لیکن کیوں؟ شاید اس لئے کہ پیسہ ہی زندگی کی خوشیوں کی ضمانت ہے؟سنا تو یہی ہے کہ جس کے پاس دولت ہے اس کے پاس سب کچھ ہے، لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ کیا انسان کی خوشی کے لئے پیسہ ہی سب سے اہمچیز ہے؟آکسفرڈ نیشنل سنٹر

فار اکنامکس اینڈ سوشل ریسرچ کے سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب جاننے کے لئے ایک تحقیق کی، اور نتائج واقعی توجہ کے لائق ہیں۔اس تحقیقاتی سروے میں 8250 افراد کے سامنے 60 سوالات پر مبنی سوالنامہ رکھا گیا تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ زندگی میں خوشی کے لئے ان کے نزدیک سب سے اہم کیا چیزیں ہیں۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ پیسہ پہلی پانچ اہم ترین چیزوں میں شامل ہی نہیں؟ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہزاروں لوگوں نے ایک پرمسرت زندگی کے لئے جن دو چیزوں کو اہم ترین قرار دیا وہ نیند اور ازدواجی مسرت ہیں۔ پرسکون نیند اور اطمینان بخش ازدواجی تعلق کے بعد جن چیزوں کو پرمسرت زندگی کے لئے اہم ترین قرار دیا گیا وہ روزگار کا تحفظ، اہلخانہ کی صحت، اور دوستوں عزیزوں کے ساتھ میل جول ہے۔تو اگر آپ زندگی کی خوشیوں کے تعاقب میں سرپٹ دوڑتے رہنے کے باجود بھی خوش نہیں ہیں تو ذرا ٹھہر کر اس بات پر بھی غور کر لیجئے کہ کہیں اس بھاگ دوڑ میں آپ ان دو اہم ترین باتوں کو نظر انداز تو نہیں کر رہے جو دراصل خوش رہنے کے لئے اہم ترین ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved