گوگل نے صارفین کے لیے ایک اور کارآمد ٹول متعارف کرادیا



نیویارک (نیوزڈیسک) گوگل نے ایک نئی امیج کنورٹر اسکیوش ویب ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ مختلف تصویری فارمیٹس کو منٹوں میں کنورٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔یہ ایک آن لائن ٹول ہے جو کسی بھی برائوزر میں کام کرے گا اور صارفین کسی بھی تصویر کو اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کرکے کنورٹ اور بہتر کرکے محفوظ کرسکیں گے۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے یہ ایپ ایسی ہی دیگر سروسز کے مقابلے پر تیار نہیں کی بلکہ اس کا مقصد نئی ٹیکنالوجی سے صارفین کو متعارف کرانا ہے۔ اس ایپ میں مختلف امیج فارمیٹس جیسے ویب پی، برائوزر پی این جی، جے پی جی، آپٹی پی این جی اور موز جے پی جی وغیرہ موجود ہیں۔ان فارمیٹس میں سے کسی میں بھی اصل تصویر کو کنورٹ کیا جاسکتا ہے۔ کچھ فارمیٹس میں کاسٹیوم پیرامیٹرز موجود ہیں جن کی مدد سے تصویر کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جیسے ویب پی میں، جبکہ دیگر میں نہیں۔صارفین آسانی سے کسی بھی فارمیٹ کا انتخاب کرکے پیرامیٹرز یا ایڈٹ کرسکتے ہیں اور تصویر فوری طور پر کنورٹ ہوجائے گی جبکہ پریویو ایریا میں فرق بھی دکھایا جائے گا۔ سلائیڈر کی مدد سے صارف دیکھ سکے گا کہ اصل اور کنورٹ امیج میں کیا فرق ہے جبکہ تصویر کو ری سائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تبدیلیاں بھی کی جاسکیں گی۔یہ ایپ تصاویر کو اکثر بہتر کرنے والوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved