یوکرائنی شخص نی677 ٹن وزنی بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا



کیف(نیوزڈیسک) یوکرائن میں مضبوط دانتوں کے مالک شخص نے 677 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو اپنے دانتوں سے کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ شخص اسکیویچ نے اس حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں کیا جس میں انہوں نے 677 ٹن وزنی بحری کو 52 فٹ تک

کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نوازا۔ اسکویچ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کارنامے کو درج کرانے کے لیے اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس سے قبل وہ 21.5 ٹن کی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکے ہیں تاہم وہ ہانا پیئو کے 2001ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے۔اسکویچ نے اپنی کامیابی کو والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہانا پیئو کے ریکارڈ کو توڑنا میرا ایک خواب تھا جسے آج پورا کرلیا تاہم اس کے لیے سخت اور انتھک محنت کی۔یاد رہے کہ ہانا پیئو نامی شخص نے سال 2001ء میں 635 ٹن وزنی جہاز کو 50 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved