’’ گھروں سے با پردہ نکلو ورنہ ۔۔۔۔‘‘ پنجاب میں خوف کی فضا اہم ترین شہر میں گھروں سےبے پردہ نکلنے والی خواتین کودھمکی آمیر پمفلٹ ملنا شروع، پورے شہر میں خوف پھیل گیا



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں نامعلوم افراد خواتین کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹ سے دہشت پھیلانے لگے۔کالجز میں پھیکنے جانے والے پمفلٹس پر بے پردہ لڑکیوں کے لیے دھمکی آمیز پیغام ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے ایک خاص قسم کا بیانیہ موجود ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ خواتین کی تعلیم انکو دین سے دور لے جاتی ہے

اور انکی گمراہی کا سبب ہے۔ایسے افراد ابھی بھی ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم کو برا سمجھتے ہیں اور ہمارے ہاں ہی ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو لڑکیوں کی تعلیم روکنے اور ان کو خاص حدود میں رہنے کے لیے تشدد کی حد تک چلے جاتے ہیں۔ایسے ہی کچھ عناصر راولپنڈی میں متحرک ہو چکے ہیں جو خواتین کے کالجز میں دھمکی آمیز زبان اور پمفلٹ تقسیم کرکے دہشت پھیلا رہے ہیں۔راولپنڈی میں پراسرار گروہ نے خواتین کالجز میں دھمکی آمیز پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں خواتین کے لباس سے متعلق ہدایات تحریر کی گئی ہیں۔ ان پمفلٹس میں طالبات کو دھمکی دی گئی ہے کہ تمام خواتین باپردہ گھروں سے باہر نکلیں، کھلے کپڑے اور برقعے کا استعمال کریں۔ پمفلٹس میں لکھا گیا ہے کہ مسلمان خاتون یورپی کلچر اپنائیں نہ ہی پینٹ شرٹ استعمال کریں جبکہ غیر مسلم خواتین جسم پر نشان یا لباس کے ذریعے اپنی شناخت ظاہر کریں، عمل نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو خطرناک نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے اس گروہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد ہی ایسے عناصر

تک پہنچ کر انکے خلاف شدید کاروائی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved