این آر او کی تصدیق ہوگئی طاقتور حلقوں نے شہباز شریف کو بڑا ریلیف دیدیا وزیر اعظم عمران خان کے تمام اعترا ضا ت مستر د



لاہور (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے ناقد سینئر صحافی نے شہباز شریف کی جانب سے این آر او مانگے جانے کی تصدیق کردی، بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری سچ کہہ رہے ہیں، شریف خاندان کے افراد کو واقعی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا۔ تفصیلات کے

مطابق تحریک انصاف کی ناقد کے طور پر مشہور پاکستان کےایک معروف سینئر صحافی نے تصدیق کی ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے این آر او مانگا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا یہ دعویٰ درست ہے کہ مسلم لیگ ن خاص کر شریف خاندان نے اپنی جان بخشی کیلئے این آر او مانگا ہے۔سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں، جبکہ شریف خاندان کے افراد کو بہت حد تک ریلیف فراہم بھی کر دیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم کی مرضی کیخلاف کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نہ تو شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کیلئے راضی تھے، نہ ہی وہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے حق میں تھے۔ تاہم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی ناپسندیدگی کے باوجود شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا، جبکہ ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے۔ دوسری جانب نواز شریف کو بھی ریلیف دینے کی

کوشش کی جا رہی ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ مریم نواز، پرویز رشید اور ن لیگ کے ایسے دیگر رہنما جو سخت موقف رکھنے کیلئے مشہور ہیں، ان کی خاموشی واضح ثبوت ہے کہ این آر او کیلئے معاملات طے پا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved