پاکستان میں ایماندار قیادت کی حکومت۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعدملکی معیشت کوکیافائدہ ہوا،زبردست خبرآگئی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریبوںاور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود پر توجہ مر کوز کئے ہوئے ہے ۔ اور شیلٹر ہومز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔انہوں

نے جمعہ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں، ملک ترقی اور خوشحالی کی درست سمت میں گامزن ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تواس وقت ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے علاوہ ادئیگیوں کے توازن کا سب سے بڑا چیلنج درپیش تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گذشتہ ادوار حکومت میں قومی دولت کو بری طرح لوٹا اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے لوٹی رقم بیرونی ممالک میں منتقل کی ۔.ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) نہیں ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ حکومت جاری احتساب کے حق میں ہے اور کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ملک میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائے گی ۔ ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ایماندار قیادت کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے محسوس کر لیا ہے کہ اب پاکستان میں ان کی سرمایہ

کاری محفوظ ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری
تمام مقدمات کے خاتمے کا ایک ہی واحد حل! حکومت نے سابق وزیراعظم کو نئی پیشکش کردی
پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بعدایک اور ’شاہکار طیارہ‘ تیار کرلیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved