شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی سے ہٹانا نا ممکن! حکومت بے بس۔۔۔اپوزیشن لیڈرکوکس کی حمایت مل گئی؟جانیں



اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ایسا کرنے کے لیے حکومت کو اتحادیوں کی منظوری بھی لینا ہو گی۔ شہبازشریف کو پی اے سی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں کی منظوری لینا ضروری ہے۔ کیونکہ اتحادیوں کے بغیر شہباز

شریف کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے 11ممبر جبکہ 4 اتحادی جماعتوں کے ممبر ہیں اورایک آزاد ممبرموجود ہے ۔ اپوزیشن شہباز شریف کی چیئرمین شپ کے معاملے پر متحد ہے ۔ مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سے ہٹائے جانے پر دیگر تمام کمیٹیوں کے بائیکاٹ کرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے ، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔حکومتی مطالبے پر بھی اگرشہبازشریف ا ستعفیٰ نہیں دیتے تو انہیں قانونی طریقے سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ کمیٹی میں اس وقت 29 ممبران ہیں۔ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے 16جبکہ اپوزیشن اتحاد کے 13 ارکان ہیں۔ پی ٹی آئی11 جبکہ ق لیگ ایم کیو ایم ، بی این پی اور باپ کا ایک ایک ووٹ ہے ۔ایک آزاد رکن علی نواز شاہ حکومت کے حامی ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں میں ن لیگ کے 6،پیپلز پارٹی 5،جے یو آئی اور ایم ایم اے کا ایک ایک ووٹ ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اختر مینگل 6 نکاتی فارمولے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث حکومت سے ناراض ہیں۔ 28 نومبر 2016ء کی

اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے مطابق کل ارکان کی اکثریت قرارداد کے ذریعے چیئرمین کمیٹی کو ہٹا سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فخرامام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب اگر شہباز شریف کو اگر ہٹایا جاتا ہے تو انہیں ہی نیا چیئرمین بنا یا جائے گا اسی وجہ سے کشمیر کمیٹی کے قیام کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ شہباز شریف کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف، اطلاعات ونشریات اورامورکشمیرکی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی۔ رکنیت ختم ہونے کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے شہبازشریف کی درخواست پران کی رکنیت ختم کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
رات کی اچانک بڑی نیوز آگئی وزیراعظم شدید غصہ میں، اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
لاہور یونیورسٹی میں دھماکہ ۔۔۔ بڑی تعداد میں طالبات کی شہادتوں کی اطلاعات
رات کی بڑی بریکنگ نیوز!بلوچستان دھماکے سے لرز اٹھا
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر سے کون سابڑامطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئے
عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑا جھٹکا دے دیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved