محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا اعلان ہو گیا،سعودی ولی عہد ملکی تاریخ کاسب سے بڑاکیاتحفہ دینے والے ہیں؟جانیں



اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ۔ محمد بن سلمان کے دورہ

میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رہائش و طعام، سمیت ان کی سکیورٹی سے متعلق بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔اس مقصد کے لیے وہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان

کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج دینے والا ہے۔اس پیکج میں آسان شرائط کا قرض جبکہ 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved