بلاول بھٹو کی ملا قا ت کے بعد رات گئے بڑی خبر: حکومت نے نواز شریف کے حوالے سے بالآخر وہ اعلان کردیا جس کا مریم نواز بے چینی سے انتظار کررہی تھی



لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف جس ہسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں،بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی سہولیات میں

کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نوازشریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ پی آئی سی سربراہ نے نوازشریف کوتمام سہولتوں سے آگاہ کیا، ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے بھی مشورہ کرلیں۔ خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ خورشیدشاہ پہلے سندھ کے معاملات پرتوجہ دیں ، وہ نواز شریف کے علاج سے متعلق سیاست نہ کریں۔ جبکہ دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج پر نہ سیاست کی جارہی ہے اور نہ ہی کوتاہی برتی جارہی ہے، ان کے لندن جانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر بار کہا جاتاہے کہ نوازشریف کو سہولتیں نہیں مل رہیں، رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں میں پتھری ہے، علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی انہیں کہاکہ وہ کسی بھی ہسپتال میں علاج کراسکتے ہیں، نوازشریف کو پیشکش کی کہ اپنے ڈاکٹر کو بلوانا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ

نواز شریف کے علاج پر کوئی سیاست نہیں کی جارہی ، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ان کے لندن جانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved