بھارت باز نہ آیا، رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کردیا، شہادتیں



چکھوٹی (نیوز ڈیسک ) سرحدی علاقے پر بھارت کا پھر سے حملہ، شہادتیں، لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج اپنی اشتعال انگیزی سے باز نہیں آئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر پر حملہ کیا گیا

ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کاروائی کی گئی ہے۔پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہونے پر مجبور ہو گئیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے باعث مودی سرکار کسی بھی قسم کا پاگل پن پر مبنی اقدام اٹھا سکتی ہے۔ اسی پاک فوج ہر لمحہ مکمل طور پر تیار ہے۔ پاک فوج بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور قوت کیساتھ منہ توڑ جواب دے گی۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved