سڑک کنارے سونیوالے باپ بیٹوں پر قسمت کی دیوی مہربان ،فرشتہ صفت انسان میدان میں آگیا ،کپڑے ، کھانے کے بعد دھماکے دار اعلان کردیا



اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس نے ہر سوشل میڈیا صارف کی آنکھ نم کر دی۔ اس تصویر میں سردی کے موسم میں سڑک کنارے سوئے ہوئے باپ بیٹوں کو دیکھا گیا۔ موسم کی تلخی اور ٹھٹھرتی رات میں گرم چادر اوڑھے ایک باپ اپنے دو کم سن بیٹوں کے ہمراہ ٹوکریاں فروخت کرتے کرتے کب نیند کی آغوش میں

چلا گیا پتہ ہی نہیں چلا اور تب ہی کسی راہ گزر نے ان کی تصویر اُتاری اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ہی ایک فرشتہ صفت انسان نے باپ بیٹوں کی مدد کرنے کی ٹھانی اور نہ صرف انہیں نئے کپڑے دلوائے اور کھانا کھلایا بلکہ بچوں کی پڑھائی کے اخراجات اُٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔فیس بُک پر موجود ایک فوڈ گروپ میں ایک شخص نے بتایا کہ میں نے سڑک کنارے بیٹھے باپ کو کئی مرتبہ وارننگ دی کہ اپنے ساتھ بچوں کو نہ لایا کرے لیکن اُس نے میری بات نہیں مانی۔مذکورہ شخص ایک ہاتھ سے معذور اور زخمی ہے۔ تاہم آج میں ان کو اپنے ساتھ لے کر گیا ان کو کھانا کھلایا اور نئے کپڑے دلوائے جس پر اُس شخص نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ سڑک کنارے بیٹھ پر ٹوکریاں فروخت کرنے کے لیے اپنے بچوں کو ساتھ نہیں لائے گا۔ عمر حسن نامی شہری کا کہنا تھا کہ تعلیم دلوانے کے لیے میں ان کم سن بچوں کا ایک قریبی اسکول میں داخلہ کروارہا ہوں ساتھ ہی انہوں نے اس غریب گھرانے کی مدد کرنے کے خواہشمند افراد سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنا عطیہ ان کو جمع کروا سکتے ہیں۔یاد رہےکہ اس تصویر پر

کئی تبصرے کیے گئے اور فیس بُک سمیت ٹویٹر پر بھی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی۔ اس تصویر کو لے کر ناقدین نے حکومت کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کے منصوبے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن حکومت کو سب سے پہلے ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئیے جو گزر بسر کے لیے محنت کرتے ہیں اور کسی

کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔حکومت پر تنقید بڑھی تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ پنجاب میں 5 شیلٹر ہاؤسز تعمیر کر رہی ہے۔ جس میں سے ایک شیلتر ہاؤس 60 روز کے اندر قائم کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر کوئی تصویر میں موجود شخص سے متعلق کچھ جانتا ہے تو برائے مہربانی مجھے آگاہ کرے تاکہ اس شخص اور اس کے اہل خانہ کو مدد فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر شہباز گل کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ یہی سوشل میڈیا کی طاقت ہے جس کے ذریعے کم عرصے میں اہم امور کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کروائی جا سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام کی عارضی تعطلی کا سامنا
ملک بھر میں بارشیں اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی
حاجی عبد الوہاب کے انتقال کے بعدنیا امیر کون ہوگا؟ بالآخر حتمی اعلان کردیا گیا ، نام بارے پتہ چل گیا
انتہائی افسو سنا ک بر یکنگ نیوز
مشن پرواز 1مکمل : فخر عالم نے دوسرے مشن کا اعلان کردیا
پاک چین ریلوے کے درمیان ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved