نئے پاکستان میں وزیراعظم کی تنخواہ کم ، وزراء کی زیادہ ،وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار ، وزرء کتنی رقم تک لے رہے ہیں، صدر مملکت کی تنخواہ کتنی ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں



اسلام آباد( آن لائن )نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم۔ اوروزرا کی زیادہ ہے۔ وزیراعظم کی سیلری سلپ بھی منظر عام پر آگئی نجی ٹی وی چینل کو حاصل ہونے والی والی سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار ہے اور وزراڑھائی لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ صدر مملکت کی تنخواہ سات لاکھ سے زائد ہے۔ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ تو ایک لاکھ سات ہزار دو سو اسی روپے ہے۔ تاہم مختلف الانسز سمیت مجموعی طور پر 2لاکھ 1 ہزار 574 روپے بنتی ہے۔ وزیراعظم کی تنخواہ پر چار ہزار پانچ سو پچانوے روپے ٹیکس بھی کٹتا ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے ماتحت کام کرنے والے وزرا کی تنخواہیں ان سے زیادہ ہیں۔ ہم نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق وزرا کی تں خواہ اڑھائی لاکھ روپے ہے۔ صدر مملکت بھی تنخواہ کی مد میں سات لاکھ روپے لے رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ سولہ ہزار اور ڈپیٹی چیئرمین کی ایک لاکھ چھ ہزار روپے ہے۔ ایک سینیٹر مجموعی تنخواہ کی مد میں چھہتر ہزار روپے لے رہاہے۔تں خواہوں کی بات کی جائے تو اس فہرست میں وزیراعلی پنجاب بھی پیچھے نہیں۔ ان کی بنیادی تنخواہ ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ ہے۔صوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ پچاسی ہزار اور اسپیکر کی ایک لاکھ پچھتر ہزار کر دی گئی ہے۔۔ ڈپٹی اسپیکر ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل چند گھنٹوں میں ہی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔بل کی منظوری کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے 80 ہزار اور ڈیلی الانس ایک ہزار سے چار ہزار ہو گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved