جعلسازوں نے لیہ کے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا



لیہ (نیوزڈیسک) :سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس ز یر سماعت ہے اور اسی کیس کا بہانہ بنا کر نوسربازوں نے تحقیقات کے بہانے معصوم شہریوں کو لُوٹنا شروع کر دیا ہے۔اور اب لیہ کا ایک شہری بھی جعسازوں کے ہاتھوں لٹ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیہ کے رہائشی کو جعلسازوں نے فون کیا اور منی لانڈرنگ میں تحقیقات کا بہانہ بنا کر

تمام معلومات لے لیں۔ شہر ی کی طرف سے معلومات دینے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کے اکاؤنٹ کا صفایا ہو گیا۔جعلسازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے 70ہزار روپے نکلوا لیے۔خیال رہے اس سے قبل چشتیاں میں ایک اسکول ٹیچر کی زندگی بھر کی کمائی لُوٹ لی گئی تھی۔ ایک نوسرباز خاتون نے بینک افسر بن کر شہری سے بینک اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات لیں، تحقیقات کے بہانے اسکول ٹیچر کا اکاؤنٹ نمبر اور اے ٹی ایم کا پن کوڈ حاصل کیا۔ اور اکاؤنٹ سے 2 لاکھ اور 33 ہزار روپے منتقل کر لیے گئے۔ اکاؤنٹ چیک کرنے پر اکاؤنٹ میں صرف 23 روپے موجود تھے جسے دیکھ کر اسکول ٹیچر کی حالت خراب ہو گئی۔ متاثرہ اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی کے لیے اپنی تنخواہوں سے پیسے بچا کر کچھ پیسے جمع کیے تھے لیکن نوسربازوں نے وہ رقم بھی نہیں چھوڑی۔ ایف آئی اے نے ان نوسربازوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے نشاندہی ہوتے ہی ان ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے رقم برآمد کی جائے گی ۔ ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 اکتوبر کو ملک کے بڑے اسلامی بینک پر سائبر حملہ ہوا تھا ۔ اس سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک آفپاکستان نے ایک

ہنگامی مراسلہ جاری کرتے ہوئے اس مخصوص بینک کے صارفین کے کارڈز بیرون ملک اے ٹی ایم اور پوائنٹ آف سیلز پر استعمال ہونے کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ بینک سمیت تمام بینکوں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام پے منٹ کارڈز کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پے منٹ کارڈز کے ذریعے کیے جانے والے لین دین بالخصوص بیرون ملک لین دین کی رئیل ٹائم

نگرانی کی جائے۔ بینک اسلامی نے سائبر حملے کے بعد باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن نظام سے 27 اکتوبر کی صبح بعض مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ حفاظت کے پیش نظر پے منٹ سسٹم بند کر دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شر یف خاندان کیلئے کلثوم نواز کی مو ت کے بعد ایک اور انتہائی بری خبر نواز شریف کو دل کا دورہ، مریم نواز بھی تڑپ اٹھی
سا نحہ سا ہیوال پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved