وفاقی وزراء کی تبدیلی کی خبریں حکومت کا موٴقف بھی سامنے آگیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتوں میں تبدیلے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر اب حکومتی رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ندیم افضل چن نے کہا کہ وزارتوں میں تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزارتوں کی کارکردگی کےحوالے سے وزیراعظم ہرکابینہ اجلاس میں

پوچھتے رہتے ہیں۔یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ کسی کی بھی وزارت تبدیل کریں۔ لیکن اس وقت کسی ایک یا دو وزرا کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کرنےسے متعلق خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی تردید کی ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر جلد ہی اس حوالے سے بیان دیں گے۔خیال رہے کہ آج صبح یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پانچ وفاقی وزرا کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان وزارتوں میں وزارت خزانہ ، وزارت پٹرولیم اور وزیر مملکت برائے داخلہ کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ کا عہدہ لے کر اعجاز شاہ کو دیا جائے گا۔جبکہ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اور ان کو آگے کابینہ میں شامل کیا

جاتا ہے یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کی گئی جس میں وزارت ریلوے ، توانائی اور مواصلات کی کارکردگی اچھی رہی۔ تاہم اب اس حوالے سے حکومت نے بھی تردید کر دی ہے اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved