بھانجی کی شادی میںعمران خان شریک نہ ہوئے وزیراعظم کی عدم شرکت کی وجہ بھی سامنے آگئی



لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں ہی شریک نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی صاحبزادی کی شادی ہوئی لیکن نہ تو وزیراعظم عمران خان شریک ہوئے نہ ہی خاتون اول بشریٰ بی بی نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی بیٹی کی شادی

میں ان کی بہنیں تو موجود تھیں لیکن بھائی عمران خان غیر حاضررہے۔شادی میں عمران خان کے صاحبزادوں سلیمان اور قاسم سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی بہنوں سے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے دوسری شادی کی تھی، اس شادی میں جہاں ان کے قریبی عزیز و اقارب موجود تھے وہیں ان کی بہنیں کہیں دکھائی نہیں دیں۔عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے دوران ان کی بہنیں روبینہ ، نورین عرف رانی ، علیمہ خان اور عظمیٰ لاہور میں اپر کینال والے گھر پر موجود رہیں۔ علیمہ خان نے میڈیا پر اپنے بھائی کو شادی کی مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ انہیں نہ تو شادی کا علم تھا اور نہ ہی انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ ریحام خان سے شادی کے بعد عمران خان اور ان کی بہنوں میں دوریاں مزید بڑھ گئیں اور رشتوں میں تلخی آ گئی۔عمران خان کی جانب سے اس تلخی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہے۔ گذشتہ برس بشریٰ بی بی سے بھی عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں نکاح کیا تھا ، یہ تقریب بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر

منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری اور زلفی بخاری بھی شریک تھے، اس موقع پر بھی عمران خان کی بہنیں غائب تھیں اور کسی ایک بہن نے بھی ان کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved