ایک لاکھ نوکریاں ،حکومت پاکستان نے عوام کوشاندارخوشخبری سنادی



اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز سید ذوالفقاربخاری نے کہا ہے کہ حکومت قطر کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ پاکستانی فرادی قوت کے کوٹے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے جس پر اس سال کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا، وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے تین برسوں

میں 43 لاکھ ہنرمند ونیم ہنرمند پاکستانی کارکنوں کو قطر بجھوایاہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو یہاں سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے جس پرعمل درآمد کیلئے وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل بھرپورکوششیں کرہی ہے،اس ضمن میں پاکستان کیلئے کوٹے میں اضافے پرتوجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس سال کے آخر تک قطر میں تعمیرات اوردیگر شعبوں میں ایک لاکھ پاکستانی ورکروں کو بھیجنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اوراس مقصد کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،قطر میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کوروزگار کی فراہمی سے قومی معیشیت پراچھے اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے قطر نے پاکستان میں اسلام آباد، لاہوراورکراچی میں تین سہولیاتی مراکز قائم کردیے ہیں جہاں قطر جانے کے خواہش مند پاکستانی افرادی قوت کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،یہ مراکز افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام

کررہے ہیں تاکہ قطر میں انہیں آجروں کی جانب سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سید ذوالفقار بخاری نے کہاکہ قطرپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بناناچاہتا ہے اور پاکستان میں سہولیاتی مراکز کے قیام سے اس بات کی بخوبی عکاسی ہوتی ہے،قطر نے اب تک صرف 8 ممالک میں اس طرح کے مراکز قائم کئے ہیں۔ جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اندرون وبیرون ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved