بریکنگ نیوز چوہدری نثار نے دوست کی بھی پرواہ نہیں کی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی



راولپنڈی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، موجودہ حکومت نے ضلع کونسل ختم کردی، ہم عدالت میں جائیں گے اس نظام کو بحال کریں گے۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب چکری میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے

کہاکہ نواز اپنے دشمنوں میں اضافہ مت کریں، کسی ایک جنرل سے اختلاف ہے تو پوری فوج سے دشمنی مت کریں، عدلیہ کو بھی برا بھلا کہا گیا، آج اسی عدلیہ نے آپ کو ریلیف دیا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، حکومت روزانہ کی بنیاد پر 3 ارب کا قرض لے کر ملک چلا رہی ہے، حکومت کا نیا بلدیاتی نظام انتہائی ناقص ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ نظریاتی مسلم لیگی ہوں، میں نے اس جماعت کی ایک ایک اینٹ رکھی، مجھے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے کبھی اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا نہیں کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved