عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈھیٹ اور بہروپیے ہیں ان کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا،گلو کار جواد احمد کی وزیراعظم پرشدید تنقید



لاہور (ویب ڈیسک) برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈھیٹ اور بہروپیہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکار جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان صاحب کے اندر نہ تو مڈل کلاس اورغریبوں کے لئے

کوئی درد ہے اور نہ یہ کہنے میں کوئی شرم ہے کہ وہ اپنی گورنمنٹ کا بیٹنگ آرڈر بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھئیے کہ ان صاحب کو بہت جلد ملک سے بھاگنا پڑے گا ورنہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا تھا کہ عمران خان نے کرپشن، دھاندلی اور نوازشریف و شہبازشریف چور کے نعروں پر سیاست کی، آرٹیکل 3 کے تحت ریاست غریب عوام کو روزگار دے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جواد احمد کو اکثر ہی حکومتی جماعت اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کئی تقاریب اور میڈیا سے کی گئیں گفتگو میں عمران خان پر تنقید کے نشتر برسائے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد قوم سے پہلا پالیسی خطاب کیا ۔ اس پالیسی خطاب میں عمران خان نے جو باتیں کیں اس پر پاکستان سمیت بیرون ممالک بھی انہیں خوب سراہا گیا ۔لیکن پاکستان کے معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد تب بھی عمران خان کی برتری پر ناخوش نظر آئے۔ حال ہی میں برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ

گلوکار جواد احمد کووزیراعظم عمران خان پرتنقید اُس وقت مہنگی پڑ گئی، تقریب کے شرکا نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر جواد احمد کا مائیک ہٹا دیا اورمزید بولنے سے منع کردیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے جواد احمد کے خلاف اور وزیراعظم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved