وزارت خزانہ میں تبدیلی آتے ہی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، تمام فیسوں اور ٹیکسوں کی چھٹی ۔۔۔



اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستانی ایکسپورٹرز کی 313 مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی فراہم کی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کو بیجنگ میں دستخط ہوں گے، معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور یہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجنیئرنگ، فٹ ویئر، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے یہ بھی کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو ترجیح دی گئی، جس سے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جبکہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ملین ڈالر کی ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے، اگر ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہو گا تو سیف گارڈ لگائے جائیں گے، صنعت کے تحفظ کے لیے 1700 چینی اشیاء پر سیف گارڈ بھی لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے بہترین مواقع ہیں اور اس کو گنوانا نہیں چاہیے۔یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔اس دورے میں ان کے ساتھ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved