رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے سمری رمضان المبارک میں وفاقی سیکرٹری سیکرٹریٹ اور دارالحکومت کے دفتروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے لیے بھجوائی گئی۔سمری میں وزیراعظم عمران خان

کو پیر سے جمعرات کے دوران صبح 9 بجے سے 3 بجے تک جب کہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے ایک بجے تک دفتری اوقات مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقار کار کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دے گی۔جب کہ دوسری جانب رمضان المبارک میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکومت نے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک اپ پلان کے حوالے سے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ اس مرتبہلوڈشیڈنگ کم از کم ہونی چاہئیے۔خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر نہ آنے کے قومی امکانات ہیں۔جب کہ سعودی اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو یہی چاند کی رویت ہو گی۔تاہم پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہو گا۔ سابق

ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسرڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 5 مئی 2019 کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔ اور روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے اور 18 منٹ ہو گی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غورب آفتاب کےو قت اس کی افق سے بلندی صرف 7ڈگری ہو گی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا نا ممکن ہے۔ اسی سبب 5 مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔چنانی پاکستان میں رمضان کا چاند 30 شعبان 6 مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ 7 مئی کو ہو گا۔

رمضان المبارک میں صرف 6 گھنٹے ڈیوٹی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved