وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی



لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ہٹائے جانے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب اس حوالے سے پیش گوئی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو جلد ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ

پنجاب میں گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران کوئی کام ہوتا نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے گورننس کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ عثمان بزدار کی کمزوری کے باعث گورننس اور ترقیاتی کاموں پر بُرا اثر پڑا ہے۔ جس معاملے پر زیادہ تردیدیں آتی ہیں اس میں ضرور کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے۔ اس سے قبل اسد عمر کو ہٹائے جانے کی خبروں پر بھی حکومت کی جانب سے بارہا تنقید کی گئی تھی۔پنجاب میں موجود ہمارے اپنے دوستوں ، ایم پی اے اور ایم این اے نے ہمیں کہا کہ ہمیں خود سمجھ نہیں آرہی کہ ہو کیا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سے کسی نہ کسی بات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے کے بعد سردار عثمان بزدار کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ایک نا تجربہ کار شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ دے دیا ہے لیکن اس ساری تنقید کے باوجود عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کی اور انہیں اپنی ٹیم کا وسیم اکرم قرار دیا جبکہ کچھ عرصہ سے گورنر پنجاب کے پی ٹی آئی قیادت سے

اختلافات اور ان کو ہٹائے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں لیکن گورنر پنجاب اس حوالے سے بارہا تردید کر چکے ہیں ۔سیاسی حلقوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ عنقریب وزیراعلیٰ پنجاب یا گورنر پنجاب میں سے کسی ایک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا تاہم پی ٹی آئی نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی پیشن گوئی  کر دی ..



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved