جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی



جہلم (ویب ڈیسک) محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی جرمنی کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر جہلم پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آج کل کے دور میں جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو

پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔ایسی ہی ایک کہانی جہلم سے بھی سامنے آئی جہاں ایک سال قبل جہلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی ۔ یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمنی کی خوبرو دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔جرمن خاتون کے مسلمان ہونے کے بعد دونوں نے نکاح کیا۔ نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں انجام پائی جس میں دلہے کے قریبی عزیزو اقربا نے شرکت کی۔ نومسلم خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ۔ شادی کی تقریب میں آئے دوست احباب اور عزیز و اقربا نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر نوجوان کے پاس اسمارٹ فون ہے جس سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نئے نئے دوست بنائے جاتے ہیں۔بھی کئی غیرملکی خواتین فیس بُک پر دوستی اور محبت کے بعد پاکستانی نوجوانوں سے رشتہ ازدواج

میں منسلک ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچیں اور یہاں آ کر نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ پاکستانی لڑکوں سے شادیاں بھی کیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved