تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے،چرسیوں اور شرابیوں کی موجیں لگ گئیں، ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ اب ہر سڑک پر ’جہاز‘ لینڈ کرتے نظر آئیں گے



سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے پاکستان میں تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ اے آئی جی اسلام آباد نے چرسیوں اور شرابیوں کو کھلی چھٹی دے دی۔ اب کسی سے شراب پکڑی جائے یا چرس، وہ جیل کی ہوا نہیں کھائے گا ، ہاں البتہ پولیس والوں کے ساتھ مل کر جوڑا بنالے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔عمران خان کی حکومت کے آغاز میں ایک چرسی کی ویڈیو سوشل

میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے کپتان سے افغانستان سے سستا مال منگوانے کی اپیل کی تھی ۔ اب لگتا ہے کہ تبدیلی سرکار نے اس چرسی کی پکار پر لبیک کہہ دیا ہے کیونکہ نئے پاکستان میں شراب پکڑی جائے یا چرس، اس پر نہ تو مقدمہ ہوگا اور نہ ہی کوئی سو موٹو نوٹس لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سماءکے مطابق اے آئی جی اسلام آباد کے دفتر سے پولیس اہلکاروں کو تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جس میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک بوتل شراب کی لے کر جارہا ہو تو اسے ناکے پر نہ روکا جائے اور نہ ہی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ حکمنامے میں چرس رکھنے والوں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا گیا ہے ، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ چرس کی کتنی مقدار وفاقی دارالحکومت میں ’ حلال‘ قرار دی گئی ہے۔ ایک وہ وقت بھی تھا جب سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب کی بوتل برآمد ہونے پر سوموٹو نوٹس لے لیا تھا جس کے نتیجے میں اداکارہ آج تک بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہے ۔ لیکن اب زمانہ بدل چکا ہے کیونکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved