وزیراعظم پیکج کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وزیراعظم پیکج کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت مختلف اداروں میں 2013ء سے 2015ء تک کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وزیراعظم پیکج کے تحت 2013ء سے 2015ء تک دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثا بھی یہ

مراعات حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے مطالبات پورے ہونے تک 126دن کا دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ ملازمین نے یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا۔ دھرنے میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی تھی۔ ملازمین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ حکومتی وفد ، جس میں نعیم الحق اور فرخ حبیب و دیگر شامل تھے ، نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کوگھر اورہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت کے بیرون ملک ہونے سے ابھی

نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکے تمام کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کریں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کوبند نہیں کریں گے بلکہ اسے بچائیں گے۔ تاہم اب حکومت نے محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ محکموں کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved