آئندہ 2 دنو ں میں کیا ہو نے والا ہے ، اسد عمر نے قوم کو بڑی خبر سنا دی



کراچی: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔ اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں اور

دیگر ملکوں میں 97 ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتا چلا ہے، ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے اس سلسلے میں صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں کمی کی بڑی وجہ نااہلی اور سیاسی گٹھ جوڑ ہے، سبسڈیز دینا مسئلے کا حل نہیں، بجٹ ٹارگٹ کو نہیں ٹیکس مشینری کو ٹھیک کرنا ہو گا، اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے، 1300 ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں، ٹیکس مسائل کے حل کیلیے خصوصی عدالتیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام کی عارضی تعطلی کا سامنا
ملک بھر میں بارشیں اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی
حاجی عبد الوہاب کے انتقال کے بعدنیا امیر کون ہوگا؟ بالآخر حتمی اعلان کردیا گیا ، نام بارے پتہ چل گیا
انتہائی افسو سنا ک بر یکنگ نیوز
مشن پرواز 1مکمل : فخر عالم نے دوسرے مشن کا اعلان کردیا
پاک چین ریلوے کے درمیان ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved