میری جگہ میری بڑی بہن کا رشتہ کیوں ہورہا ہے ؟ چھو ٹی بہن نے اپنے عاشق سے شادی رکوانے کیلئے بڑی بہن کے ساتھ کیا خو فنا ک کام کر ڈالا ؟ جانئے



کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) بہن نے اپنے عاشق سے شادی رکوانے کے لیے بڑی بہن پر تیزاب پھینکوا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کوئٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب نا معلوم افراد ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دو دیگر افراد مردہیں جن کو گرفتار لڑکی نے اپنی ماں اور بڑی بہن پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ارم،اعجاز اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ماں اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ 26اکتوبر کو پیش آیا تھا۔واقعے میں ماں بیٹی شدید زخمی ہوئیں تھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران جو بات آئی اس کے مطابق گرفتار ہونے والی لڑکی اعجاز نامی مرد کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم رشتہ دار اعجاز کی شادی ارم کی بڑی بہن کرن سے کروانا چاہتے تھے۔بہن کی اعجاز سے شادی رکوانے کے لیے ارم نے بہن پر تیزاب پھیکنے کا منصوبہ بنایا۔ملزم اعجاز کا کہنا ہے کہ ارم نے اسے یہ کام کرنے پر مجبور کیاتھا اور کہا تھا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔واضح رہے کرن کی والدہ فرزانہ بی بی 20 سال سے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کی کفالت کر تی ہے کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی اس طرح واقعات رونما ہوئے جس پر اب تک ملزمان کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ فرزانہ بی بی نے تفصیلات

بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو ٹیوشن سے گھر لے جا رہی تھی کہ راستہ میں دو افراد کھڑے تھے اور انہوں نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے ہم دونوں جھلس گئے اور زخمی حالت میں بی ایم سی منتقل کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved