”مجھے امریکہ بھجوایا جائے اور۔۔۔“ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی سپریم کورٹ پہنچ گئی



لاہور(نیوز ڈیسک )ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی دعویدار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں، عمارہ مظہر ٹرمپ کی اولاد ہونے کی دعویدار ہے اور سپریم کورٹ سے امریکہ بھجوانے کی درخواست کردی۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ میری ماں کو غیرذمہ دارکہاکرتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق مزنگ کے علاقے سے تعلق رکھنے

والی عمارہ مظہر نامی لڑکی نے کہاہے کہ وہ مسلمان ہیں لیکن اکثرلوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمان نہیں ہوں جس کی وجہ سے اذیت دی جاتی ہے ، میں بچپن سے اغوا ہوکر پاکستان آئی اور پھر جنگلوں کے ذریعے نکل کرآہستہ آہستہ پاکستان پہنچ گئی، بھارت میں بھی پھنسی رہی۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ انصاف کی تلاش میں سپریم کورٹ پہنچی ہیں،16 سال پہلے آئی تو بہت لوگوں نے ساتھ دیالیکن اس وقت ٹرمپ نے کہاتھا کہ سارے پیسے تمہارے سیاستدانوں کو دے دیئے ہیں، اب اپنے پاکستان واپس جائیں اور واپس نہ آنا۔لڑکی کاکہناتھاکہ والدبہت یاد آتے ہیں اور ان سے ملناچاہتی ہوں، وہ بھی بہت یادکرتے ہیں، چیف جسٹس مجھے والد سے ملوائیں،ڈونلڈ ٹرمپ میرے باپ ہیں، میں یہاں مذاق نہیں کرنے آئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بظاہر ہوش میں دکھائی دیتی یہ لڑکی کسی ذہنی بیماری میں مبتلاءہے یا پھر یہ سب کچھ محض ٹی وی پرآنے کے لیے کررہی ہیں، ڈیڑھ عشرہ پہلے ڈونلڈٹرمپ نے پاکستانی سیاستدانوں کو کوئی پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی کسی دستاویزات کا حوالہ دیا جو سپریم کورٹ کے مقدمے کے لیے بنیاد کے طورپر پیش کی جائے گی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved