یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کوئی بہانہ نہیں چلے گا،بے نامی جائیداد اور اکاؤنٹ بارے اہم اعلان کر دیا گیا



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم آخری موقع ہے ان لوگوں کے لئے جنھوں نے ابھی تک اثاثے یا پیسہ ڈکلیئر نہیں کیا،اسکیم کے خاتمے کے بعد کوئی بہانہ نہیں چلے گا اور بے نامی جائیداد یا اکاؤنٹ بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ

حکومت نے اصلاح پر آمادہ افراد کی سہولت کیلئے انتہائی اہم موقع دیا ہے۔عمر چیمہ نے کہاکہ اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد حکومت اپنی کارروائی کرے گی۔عمر چیمہ نے کہاکہ ریڑھی اور فالودے والوں کے نام پر کھولے گئے سارے کھاتے اور اثاثے بحق سرکار ضبط ہوں گے۔عمر چیمہ نے کہاکہ پھر نہ کہنا انتقامی کاروائی ہو رہی ہے، آخری موقع ہے اپوزیشن لیڈرز واویلا اور بے جا تنقید کی بجائے اپنے بے نامی اثاثے ظاہر کر دیں۔انہوں نے کہاکہ ورنہ سب بے نامی اثاثے اور پیسہ بحق سرکار ضبط ہو جا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ عادی مجرموں کے صرف اثاثے ہی ضبط نہیں ہوں گے بلکہ انکا محاسبہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بیچارگی سے نکالنا ہے تو چور بازاری کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔عمر چیمہ نے کہاکہ غریبوں کی ہمدردی کی آڑ میں لوٹ مار اور کالے دھن کے ڈھیر لگانے والوں سے مزید رعایت نہیں برتی جاسکتی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved