جلد کہاں اور کیا بڑی انٹری دینےو الی ہیں؟ باخبر صحافی نے اندر کی خبر دے دی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملکی سیاست میں سرگرم حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ’’چپ کا روزہ‘‘ توڑ دیا ہے۔ وہ ضمانت پر رہائی کے بعد پچھلے 9 ماہ سے ’’گوشہ نشیں‘‘ تھیں اور نامور صحافی محمد نواز رضا اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اپنے آپ کو عملی سیاست سے

الگ کر رکھا تھا۔ میاں نواز شریف کے دوبارہ جیل جانے کے بعد انہوں نے محدود پیمانے پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پچھلے9ماہ سے رضاکارانہ طور پارٹی کی سیاست سے الگ تھلگ تھیں۔ تاہم اس دوران وہ سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کی’’ امیج بلڈنگ‘‘ کی نگرانی کر رہی تھیں ان کا سوشل میڈیا پر بڑا ’’نیٹ ورک‘‘ قائم ہے اور سیاسی مخالفین کو سوشل میڈیا پر جواب دیتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے سیاسی مخالفین کو اپنا ہدف بنانا شروع کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو میں انہیں پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ملکی سیاست میں سرگرم حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ فی الحال وہ اپنی سرگرمیاں انتہائی محدود رکھیں گی اسلام ہائی کورٹ نے مریم نواز کی سزا معطل کر دی ہے جس کے بعد انہیں پارٹی میں نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے ان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر بنانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved