نوجوانوں کیلئے100 ارب کا پروگرام فوری شروع کیا جائے وزیراعظم عمران خان نے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کی منظوری دیدی



لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی، پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ،گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں، وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے” کامیاب جوان پروگرام “کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ، گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور روزگار فراہمی کا بڑا منصوبہ ہے۔ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار نظر انداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانون کی فلاح وبہبود کی ہرممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈارنے کہا کہ نوجوانوں جو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کا خواب پورا کرنا ہے۔
منصوبہ نوجوانوں کی تعمیر وترقی کومدنظر رکھ کرترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں حکومتی امور اورپنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved