قوم کو نواز شریف کی ضرورت ہے



لاہور (نیوزڈیسک) : سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا روز تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، احسن اقبال ،عظمیٰ بخاری اور طلال چوہدری سمیت کئی لیگی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل میں محمدنواز شریف سےملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور قوم کو ان کی ضرورت

ہے۔ احسن اقبال نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی فور ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی ۔ ہمیں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے اورانہیں فوری علاج کی ضرورت ہے ۔ دنیا کا مسلمہ اصول ہے کہ جس شخص کی دل کی سرجری ہوتی ہے وہ اپنے متعلقہ ڈاکٹر سے ہی علاج کر اسکتا ہے ۔ نواز شریف کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملے گی اور وہ فوری اپنا علاج کر اسکیں گے ۔ نواز شریف اس ملک کا سرمایہ ہیں اور اس وقت ملک کے سب سے سینئر ترین لیڈر ہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی حکومت ہے ،ملک کے عوام غربت ، روزگاری اور مہنگائی کے سونامی سے متاثر ہے،عمران خان نے عوام سے صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے او ران کے جھوٹ روزانہ ایکسپو ز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر ٹف ٹائم دیں گے ۔جب کہ طلال چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے تحت سبسڈی ختم ہو گی اورنئے پاکستان میں غریب کا رہنا مشکل ہو گیا

ہے۔ایمنسٹی سکیم سے امیر کا کالا دھن سفید ہو سکتا ہے ،وہ لوگ جن کے پاس کالا دھن ہے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت میں اپنا تھوک کر چاٹے گی ۔ جس نے ملک کیلئے کام کیا ان کو جیلوں میں ڈال دیا کیونکہ حکمرانوں سے کچھ نہیں بن پا رہا ۔ ان سے ڈالر کنٹرول میں نہیں مہنگائی 16فیصد بڑھ چکی ہے اور یہ لائق اور نالائق اہل اور نااہل کا فرق ہے لیکن سوچنا ہے لاڈلا رہے گا ۔غلطی ہو گئی ہے تو غلطی کااحساس کر لیں ،اپوزیشن پاکستان کو ڈوبتے نہیں دیکھ سکتی ۔عید کے بعد اپوزیشن کو فیصلہ کرناہو گا وگرنہ عوام اپوزیشن کے پیچھے سے بھی ہٹ جائے گی ۔عید الفطر کے بعد اپوزیشن کوئی حتمی فیصلہ کریگی کیونکہ غریب کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved