پاکستان کا امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کو علاقائی امن کیلئے تشویشناک قرار دیدیا



اسلام آباد : پاکستان نے امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کو علاقائی امن کیلئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،امریکہ اور ایران گفتگو اور بات چیت سے معاملہ حل کریں ،امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے،پاکستان کا مؤقف واضح ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے،پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے،بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے، باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے ،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادانہیں کر سکتا ۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے ۔انہوںن کہاکہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ،صدارتی رول کے تحت کشمیر کی صورتحال نہایت خراب ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینئر حریت لیڈرز کی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،انکے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔
انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوٹل 3500 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے جس میں سے 572 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ابوظہبی 262 اجمان 65 فوجیرہ 62 شارجہ 52 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بشکک میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے ،ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم فورم ہے۔
انہوںن کہاکہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں 13 اور 14 جون کو متوقع طور پر شرکت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ایران اور امریکہ کی کشیدہ صورتحال علاقائی امن کیلئے تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹی سی غلطی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے معاملے کو مسلسل ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،بھارت کیساتھ بھی اس معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنی حفاظت کیلئے تیار ہے،پاکستان بھارت کیساتھ بھی دہشتگردی سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت خود ہی شک کی صورتحال کا شکار ہے،بھارت کیساتھ مرکزی مسئلہ کشمیر ہے،باقی مسائل پر بات چیت تو ہوتی رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امریکہ سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونا دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved