ایران سے طوفان کا نیاسسٹم پاکستان میں داخل ، بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی



کراچی(آن لائن)ایران سے طوفان کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ‘جس کے باعث طوفانی بارش اورژ الہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، چمن اور دکی سمیت شمال اور مغربی بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی

بارش کا امکان ہے، مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قلات میں 6، بارکھان میں 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھر لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور پشاور میں بھی رات گئے بارش ہوئی جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved