متوازن بجٹ کیلئے تین ترجیحات متعین کرلی ہیں، حفیظ شیخ



کراچی: وفاقی مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ کیلئے تین ترجیحات متعین کرلی ہیں،پہلی ترجیح یہ ہے کہ بجٹ میں عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوں،دوسری ترجیح یہ کہ مالی معاملات متوازن ہوں،جبکہ تیسری ترجیح یہ ہے کہ قرض کو اسطرح ترتیب دیں کہ عوام پر بوجھ کم پڑے، بجٹ میں کمزوروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔
انہوں نے آج کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بدحالی کے مسائل آج کے نہیں کافی عرصے سے چل رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت آئی تو معاشی حالات اچھے نہیں تھے۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو ملکی قرضہ 31ہزار ارب تھا۔حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کیے۔شرح نمو کم اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

زرمبادلہ بہت کم اور تجارتی خسارے کی سطح بلند ہوگئی تھی۔ہماری ادائیگیوں کا سالانہ خسارہ 20ارب ڈالر تھا۔ہمارے ذخائر 10ارب ڈالر سے بھی گر چکے تھے۔سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئے پروگرام لائے جارہے ہیں۔ٹیکس کلیکشن کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔اسی طرح ورلڈ بینک اور ایشئین بینک بھی ہمیں کم شرح سود پر دو سے تین ارب ڈالر دے گا۔
ایمنسٹی اسکیم لے کرآئے ہیں تاکہ کالے دھن کو وائٹ کیا جا سکے۔گیس قیمتیں بڑھنے سے 40 فیصد صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔75فیصد صارفین جو 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ان پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ ایسے صارفین کیلئے 216ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ بڑھا کر700سے 800ارب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے احساس پروگرام لا رہے ہیں۔
ڈاکٹر رضا باقر دنیا کے مانے جانے اوربہترین اکانومسٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن نہیں ہورہی ہے، ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو جلد موجودہ صورتحال سے نکالیں گے۔متوازن بجٹ دینے کیلئے ترجیحات بنالی ہیں۔ایسا بجٹ دیں گے بنیادی ضروریات پوری ہوں،حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تین ترجیحات ہیں ، ان میں پہلی یہ ہے کہ عوام کی مشکل وقت میں بنیادی ضروریات پوری ہوں۔ دوسری ترجیح یہ ہے کہ مالی معاملات متوازن ہوں۔ریونیو سائیڈ پر ٹارگٹ بہتر ہوں اور اخراجات کم سے کم ہوں، تاکہ مالی خسارہ کم کیا جاسکے۔تیسری ترجیح یہ ہے کہ قرض کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ عوام پر بوجھ کم پڑے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved