پاکستان کے اہم شہر میں حساس اداروں کا بڑا آپریشن،9دہشت گرد ہلاک،4اہلکارزخمی،دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل



کوئٹہ(این این آئی)مستونگ کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے ذرائع مطابق جمعرات کو سی ڈی ڈی نے مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں دہشت گردوں کے کیمپ کی موجودگی پر سرچ آپریشن شروع

کیا تو دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی فورسز کی جوابی فائرنگ سے کالعد م تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ سے 4سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ آپریشن مکمل کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved