مریم نواز کا اسحاق ڈارکے نام پیغام نے ہرطرف ہلچل مچا دی



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نے اسحاق ڈار اور

ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپی ہے۔ اب وہ ہمارا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں پتہ کیا ہے ماروی میمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار سے کوئی پیسہ نہیں مانگا۔ ایک شخص آصف محمود ہے جس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ ان کے پیسے دلوا کر یہ معاملہ ختم کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی پیسے نہیں مانگے۔ مریم نواز نے صاف کہہ دیا ہے کہ جو بھی معاملہ ہے اس تنازعہ کو حل کریں۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف

ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved