وزیرہوتے ہوئے بھی نیب نے گرفتارکیا ۔۔۔۔ رہائی پاتے ہی علیم خان کا بڑا کھڑاک ؟



لاہور(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نیک اور ایماندار شخص ہیں کسی بھی مقصد کے بغیر اُن کا غیر مشروط ساتھ دیں گے، کوئی بھی مجھے عمران خان سے الگ نہیں کر سکتا، کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر استقبال کرنے والے کارکنان سے علیم خان نے

خطاب کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی کاکوئی عہدہ ملےنہ ملےہم ہمیشہ عمران خان کاساتھ دیں گے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیک اور ایماندارشخص ہیں وہ جس مشن پر چل رہے ہیں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں اور ہر صورت ساتھ دیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما کو کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد انہیں رہا کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی علیم خان کی ضمانت جمع کرانے کے بعد کاغذات لے کر جیل پہنچے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عبدالعلیم نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے ، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ایک خبر تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ، شعیب صدیقی نے کہا علیم خان کے خلاف نیب کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی، نیب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شعیب صدیقی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،

روبکار جیل حکام نے موصول کئے ، جس کے بعد علیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عبدالعلیم نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے ، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائےگئے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونے علیم خان کی رہائی کے روبکارجاری کردیئے، پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی کا کہنا تھا علیم خان نے پہلے دن استعفیٰ دیكر مثال قائم كی، آج رہا ہوگئے، جس نے كرپشن كی اسے ضرور پكڑیں مگر پہلے تحقیقات كریں ، علیم خان كو نہ صرف اہلخانہ بلکہ لوگوں كی خدمت سے دورركھاگیا۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے ضمانت کیس کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے، علیم خان دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔عدالت نے قرار دیا کہ انویسٹمنٹ کرنے والے کسی شخص نے عبدالعلیم خان کے خلاف بطور گواہ بیان نہیں دیا۔ علیم خان کے اثاثے

ان کی وزارت سے پہلے یا بعد کے ہیں اس دوران کے نہیں، عدالتی فیصلے کے مطابق برطانیہ میں علیم خان کے فلٹیس بارے میں ابھی تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے جبکہ نیب نے ابھی تک عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ علیم خان نے الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر کئے اس وقت ان کے خلاف کسی نے شکایت بھی نہیں کی۔عدالت نے قرار دیا کہ بغیر ٹھوس شواہد کے کسی کو بلا جواز جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، اس کے بعد اب یہ خبر آئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved