پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا



لاہور لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر 27مئی بروز پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں 27مئی کو تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے۔جب کہ دوسری جانب یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورعبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ کہ21رمضان المبارک پر ضلع بھر میں یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے محر م الحرام والے سکیورٹی ایس او پی پر عملد رآمد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یوم شہادت علیؓ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں18سے 23رمضان المبارک کے دوران 8جلوس اور 11مجالس کے پروگرام منعقد ہوں گے جن کی فول پروف سکیورٹی کیلئی600سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجا م دیںگے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر دستیاب کو تمام وسائل کو برائے کار لایا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں تمام مکاتب فکر کے علماء رمضان المبارک کے موقع پر اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved