محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ



میراں شاہ(نیوزڈیسک) پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے میراں شاہ کے علاقے بویا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر موجود جوانوں فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اس وقت میراں شاہ کے علاقے بویا میں موجود ہیں جہاں ایک سڑک پر موجود پاک فوج کی چیک پوسٹ پر مھسن داوڑ نے نعرے بازی شروع کلر دی

جس میں ان کے ساتھی بھی شامل ہو گئے، ذرائع کے مطابق محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلھہ بھی موجود ہے اور انہوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوان موجود ہیں اور ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے محسن داوڑ کے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محسن داوڑ اس سے پہلے بھی ریاست کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا حصہ رہے ہیں، محسن داوڑ کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے اور وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حثیت میں ایم این اے منتخب ہوئے اور انہوں نے کسی بھی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی اور وہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کئی بار بول چکے ہیں۔ اس سے قبل ٹویٹر پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے حب الوطنی اور فرائض کو پش پشت ڈالتے ہوئے تمام اخلاقی حدیں پار کر دی تھیں اور ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور افغان رہوں گا۔ ارمان لونی کی ہلاکت کے حوالے سے بھی محسن داوڑ نے پاکستان مخالف ٹوئیٹ کرنے پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ریاست نے

ارمان لونی کے قتل کو اپنا جرم سمجھنے کی بجائے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب محسن داوڑ نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved