محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا



راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر نے میران شاہ میں پاک فوج کی چوکی پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی جانب سے ساتھیوں سمیت کیے جانے والے حملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ محسن داوڑ اور علی داوڑ کی سربراہی میں حملہ آوروں کے گروہ نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ

ہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ خار قمر چیک پوسٹ پر کیا گیا، پی ٹی ایم کارکنان نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں لیکن پاک فوج کے جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، پی ٹی ایم کارکنان نے باڑ کراس کر کے اس علاقے میں آنے کی کوشش کی جو چوکی کا حصہ تھی اور جہاں آنا منع تھا پاک فوج کے جوانوں نے تحمل سے انہیں روکا جس پر محسن وزیراور علی داوڑ کی سربراہی میں گروہ نے پاک فوج پر فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کے جوانوں کو جواب دینا پڑا اور 3حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 10زکمی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گروہ کی فائرنگ سے پاک فوج کے 5اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے بعد محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کل شام پاک فوج نے دہشت گردوں کے ایک مشتبہ سہولت کار کو حراست میں لیا تھا اور آج پی ٹی ایم کا گروہ دباؤ ڈال کر اس سہولت کار کو چھڑانا چاہتا تھا اور اسی لیے محسن داوڑ نے تقاریز کے ذریعے اکسا کر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے کر لیے

اور انہیں حملہ کرنے کی ترغیب دی اور اس کے بعد فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر نے ساتھیوں کے ساتھ چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر ک 5اہلکاروں کو زخمی کر دیا جس کے جواب میں پاک فوج کی فائرنگ سے 3حملہ آور ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved