’ہم روس سے ہتھیار خریدیں گے ‘ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو جھٹکا دے دیا



اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے روس سے ہتھیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اور روس کی افواج پہلے ہی رابطے میں ہیں۔ روس کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے بشکیک میں ہونے والے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ملاقات ہوگی جس میں غیر رسمی گفتگو ہوگی۔ پاکستان اور روس کی افواج کے مابین مشترکہ جنگی مشقوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ان میں مزید بہتری کی امید ہے۔ 50، 60 اور 70 کی دہائی کا عرصہ سرد جنگ کی نذر ہوا ، اس عرصے میں انڈیا سوویت یونین کے قریب تھا اور پاکستان امریکی کیمپ میں تھا لیکن اب یہ صورتحال نہیں ہے، اب پاکستان اور بھارت دونوں کے ہی امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، اب سرد جنگ جیسی صورتحال نہیں ہے، ہم نے روس کے ساتھ اپنے رابطوں میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ روسی ہتھیاروں بالخصوص ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا سب سے پہلے تو ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ہمارے انڈیا کے ساتھ تناﺅ میں کمی آئے تاکہ ہمیں ہتھیار خریدنے کی ضرورت ہی نہ پڑے کیونکہ ہم یہی پیسہ انسانی ترقی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم روس سے ہتھیاروں کی خریداری

میں دلچسپی رکھتے ہیں ، ہماری فوج پہلے سے ہی روسی فوج سے رابطے میں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved