مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی



لاہور (نیوز ڈیسک ) مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی۔مریم نواز کے ڈرائیور نے گاڑی ریلوے ٹریک کے ساتھ پارک کر دی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی خطرناک حد تک ریلوے ٹریک کے ساتھ پارک کر دی تھی۔ٹرین کا ہارن بجتا رہا لیکن ڈرائیور کو کچھ سمجھ نہ آئی۔ٹرین کے ٹکرانے پر گاڑی

زوردار دھماکے سے اچھل کر فٹ پاتھ کی جانب بڑھی۔گاڑی کا پچھلا حصہ جزوی طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مریم نواز گذشتہ روز سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں اپنے والد نواز شریف سے ملنے کے لیے آئیں۔اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان ہوا۔تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہےسابق وزیراعظم نواز شریف سے کل جیل میں ملاقات کا دن تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کاجیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے۔بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا۔ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا

ہے۔موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیا تھا لیکن یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں۔ن لیگ نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے اور موٹروے بنائی۔ہم ملک میں بجلی بجلی کر دی۔عمران خان نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved