اب متحدہ عرب امارات پاکستانی شہری کو کم سے کم کتنی تنخواہ دے گا ؟



دبئی (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے متعد د معاہدوں پر دستخط بھی کیے تاہم یو اے ای سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے جسے سن کر پاکستانیوں جھوم اٹھے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے کم از کم تنخواہ 800 درہم مقرر کر دی

گئی ہے جو کہ پاکستانی تیس ہزار روپے بنتے ہیں ۔یو اے ای میں پاکستانی سفیر نے معظم احمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ صرف اسی صورت میں پاکستانیوں کے لیبر کنٹریکٹس منظور کیے جائیں گے جب انہیں کم از کم تنخواہ 800درہم دی جائے گی۔ جو کمپنی کسی پاکستانی شہری کی خدمات اس سے کم تنخواہ پر حاصل کرنا چاہے گی اس کا کنٹریکٹ منظور نہیں کیا جائے گا۔معظم احمد خان کا کہنا تھا کہ ”پاکستانیوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی تجویز ایک سال سے زائد عرصے سے زیرغور تھی تاکہ پاکستانی ورکرز کے استحصال کا انسداد کیا جا سکے، جو بعض اوقات انتہائی کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تنخواہ سے متعلق پالیسیوں کے تحت کوئی بھی ملک اپنے شہریوں کے لیے کم از کم تنخواہ مقرر کر سکتا ہے کیونکہ اماراتی پالیسیوں کے تحت تنخواہ پہلے ہی ملازم اور ملازمت دہندہ کے درمیان مذاکرات میں طے کی جاتی ہے جو کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔یاد رہےکہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نےمتعد د معاہدوں پر

دستخط بھی کیے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved