عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کی بات کو سچ کر دکھا یا سبحان اللہ ،وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نعت رسول مقبول ﷺشیئر کردی



اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں اور اس پر تمام پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اب انہوں نے ٹوئیٹر پر نعت رسول مقبولﷺبھی شیئر کی ہے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشین خاتون نعت خواں سبیان گمبس کی مشہور زمانہ نعت ”یا

حبیب القلبی“شیئر کی اور ساتھ ہی ماشااللہ کہہ کر نعت خواہ کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل قوم سے اپنے خطابات میں نبی کریم ﷺکے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر زندگی گزارنے کی بات کرتے ہیں ،اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے بھی کہا تھا کہ میں عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کی بات کی ۔گزشتہ روز بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بھی عمران خان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺ خود دار انسان تھے جنہوں نے چھوٹی سی ریاست کے باوجود دنیا کی دو بڑی سپر پاورز کو خطوط لکھے، ہر اس انسان میں غیرت ہوتی ہے جو خود دار ہوتا ہے ، نبی ﷺ کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں عدل اور انصاف تھا جہاں خلفاجواب دہ تھے اور قانون سے اوپر نہیں تھے خون کی وجہ سے خلافت نہیں گئی بلکہ میرٹ کی بنا پر خلیفہ منتخب ہوئے جو جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔ مسلمان جمہوریت سے شروع ہوئے لیکن اب ہم بادشاہت کی طرف چلے گئے ہیں جبکہ مغرب بادشاہت سے شروع ہو

کر جمہوریت کی طرف چلا گیا اور ترقی کرگیا۔وزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہاں نبی ﷺ نے میثاق مدینہ کیا جس کے تحت انہوں نے اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے۔انہوں نے خواتین کو آزاد کیا اور انہیں وراثتی حقوق دیے لیکن ہم آج تک پاکستان میں عورتوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دے سکے۔نبی کریم ﷺ کا آخری خطبہ پڑھ لیں تو اس میں وہ بات ہے جو آج انسانی حقوق کے حوالے سے کی جارہی ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved