رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں: چیف جسٹس نے ایسا حیران کن اعلان کر دیا



لاہور (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں، 9ویں سکیل کے پٹواری کیلئے اوپر سے سفارش آتی ہے، تقرر و تبادلے کیلئے بڑی رشوت دی جاتی ہے۔شہری علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیلداروں کی تقرری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پوچھا شہری علاقوں میں پٹواری، تحصیلدار اور پٹوار

خانے کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں؟ پٹواریوں کے تقرر و تبادلے کیلئے بڑی رشوت دی جاتی ہے، شہری علاقے میں رجسٹری کے بعد انتقال کرانے کا کیا مقصد ہے؟ یہ سب پٹواریوں کے کھانے کا طریقہ ہے، سب غیر قانونی ہے، پٹواری اپنے طور پر انتقال کرتے ہیں، کسی کی زمین کسی کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے بتایا سی پیک میں بھی پٹواریوں کی وجہ سے مشکلات ہیں جن کی وجہ سے منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، چیف جسٹس نے کہا ہمیں اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کیلئے سوچنا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا شہری علاقوں میں پٹواری کام نہیں کر رہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے شہری علاقوں میں پٹواریوں اور تحصیلداروں کی تقرری کے معاملے پر چاروں صوبوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved